مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا ، خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

نسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی
لاہور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کا پراپیگنڈا کرنے والی خاتون کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاانسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، جعلی ریپ کیس میں جعلی ماں بن کر فیک نیوز بنانے والی ٹک ٹاکر خاتون کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیاعدالت نے گرفتار ملزمہ سارہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 7 نومبر کو دوبار پیش کرنے کا حکم دے دیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے سوشل میڈیا پر نجی کالج کے حوالے سے جعلی ماں بن کر پراپیگنڈا کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون کو گرفتار کیا تھا۔