اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو گزشتہ جمعہ کو طلب کیا گیا تھا، مگر وہ ذاتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکیں تھیں۔ اس دوران علیمہ خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر معاملے کی وضاحت پیش کی۔جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے تحت قائم کی گئی ہے اور اس کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جے آئی ٹی کے پاس ان رہنماؤں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں جنہیں طلب کیا گیا ہے۔