اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

 عدالت نے اس معاملے پر سوال اٹھایا کہ عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار کیا ہے؟اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت ہوئی، جس کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس نے کی۔ بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان بھی شامل تھے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ عمران خان کی ملاقاتیں جیل کے شیڈول کے علاوہ بھی ہو رہی ہیں، جنہیں مینوئل کے مطابق نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مکمل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔