بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم سکندر میں ایک ایسا سرپرائز ایلیمنٹ شامل کیا جائے گا جو 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم گجنی کی طرح ناظرین کو چونکا دے گا۔
فلم کے ڈائریکٹر اے آر مروگادوس نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سکندر میں ایک جذباتی موڑ شامل کیا گیا ہے جو کہ ناظرین کے لیے حیرانی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ گجنی کی طرح یہ فلم بھی ایکشن اور جذباتی کہانی کا امتزاج ہو گی۔ جہاں گجنی میں بوائے فرینڈ گرل فرینڈ کی محبت کی کہانی دکھائی گئی تھی، وہیں سکندر شوہر اور بیوی کے رشتہ پر مرکوز ہو گی۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ جدید دور میں شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والی دوریاں کیسے مسائل پیدا کرتی ہیں۔
مروگادوس نے مزید کہا کہ سکندر میں بھی گجنی کے جیسا ایک سرپرائز ایلیمنٹ ہو گا، جو ناظرین کے لیے ایک جذباتی موڑ لے کر آئے گا، جیسا کہ گجنی میں عامر خان اور آسین کی محبت کی کہانی تھی۔فلم میں سلمان خان اور راشمیکا منڈانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اور یہ عید 2025ء پر ریلیز ہوگی۔ سکندر ایکشن، جذبات، اور دیگر اہم عناصر کا بہترین امتزاج پیش کرے گی، جو ہر قسم کے ناظرین کو پسند آئے گی۔ یہ سلمان خان کے کیریئر کی اہم فلموں میں سے ایک ثابت ہو گی۔