سلمان خان کی سالگرہ پر فلم "سکندر" کا ٹیزر اور پوسٹر ریلیز ہوگا

سلمان خان کی سالگرہ پر فلم

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم 'سکندر' کا ٹیزر ان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر 27 دسمبر 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اس کا اعلان کیا ہے۔ اس ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، اور فلم کو عید 2025 پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے-سلمان خان نے متعدد جان لیوا دھمکیوں کے باوجود فلم کی شوٹنگ جاری رکھی۔ سالگرہ کی تقریب کے دوران فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا جائے گا۔ فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد، سلمان خان جلد ہی ایک اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔