لندن (آئی این پی )گوگل کی اے آئی کمپنی ڈیپ مائنڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیمس ہسابیس نے پیشگوئی کی ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی جو کسی بھی ٹاسک میں انسانوں کی طرح کام کرسکے گی، بہت جلد حقیقت بن جائے گی۔ ڈیپ مائنڈ کے لندن آفس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس جو انسانوں سے زیادہ ذہین ہوگی، آئندہ 5 سے 10 برسوں میں ابھرنا شروع ہو جائے گی۔