اے آئی 2030 تک انسان جیسی ذہانت حاصل کر کے انسانیت کو تباہ کرسکتا ہے:گوگل کی پیشگوئی

   واشنگٹن (آئی این پی )  ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گوگل ڈیپ مائنڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 تک انسانوں کے برابر ذہانت رکھنے والی مصنوعی ذہانت ممکن ہو سکتی ہے، جو انسانوں کے لئے شدید خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق، اگر اے جی آئی کو صحیح طریقے سے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ انسانیت کی بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ اے جی آئی یا مصنوعی عمومی ذہانت، ایک ایسا نظام ہے جو انسانوں کی طرح مختلف کاموں میں ذہانت کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔