10 سے 20 فیصد امکانات ہیں یہ مستقبل میں انسانوں کی جگہ قابض ہوسکتی ہے
واشنگٹن (آئی این پی )مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے گاڈ فادر کے نام سے مشہور معروف کمپیوٹر سائنس دان جیفری ہنٹن نے خبردار کیا ہے اے آئی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے 10 سے 20 فیصد امکانات ہیں کہ یہ مستقبل میں انسانوں کی جگہ قابض ہوسکتی ہے۔انہوں نے اس شعبے کے خطرات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔