واشنگٹن (آئی این پی ) بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں پھنسے 2امریکی خلاء باز 9ماہ بعد بحفاظت زمین پر واپس آگئے۔جون 2024 میں 8 روزہ مشن پر انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں جانے والے امریکی خلا بازبچ وِلمور اورسنیتا ولیمزبوئنگ کے سٹار لائنر سپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے مگر خلائی جہاز میں فنی خرابی کے باعث وہ سٹیشن پر ہی رکنے پر مجبور ہو گئے تھے۔