تاریخ رقم: پاکستانی خلا باز خلائی مشن پر روانہ
ذیشان خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ، دو چینی خلا بازوں کے ہمرا ایک ہفتہ خلائی سٹیشن پر گزاریں گے اورمختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے،پاکستان کا نام عالمی خلائی تحقیق میں نمایاں ہوگا، مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: گفتگو
اسلام آباد(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )تاریخ رقم: پاکستانی خلا باز خلائی مشن پر روانہذیشان علی کی چینی خلا بازوں کے ساتھ مشن پر روانگی سے پہلے شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاپاک چین دوستی کہکشاوں تک جاپہنچی، پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی چینی خلا بازوں کے ساتھ مشن پر روانگی سے پہلے شاندار الوداعی تقریب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود ہیں، شرکا پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے۔ ذیشان علی سمیت تینوں خلا بازوں کو انتہائی پروقار انداز سے تیان گونگ خلائی سٹیشن لیجایا گیا۔ ذیشان خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔ ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔ذیشان علی دو چینی خلا بازوں کے ہمراہ تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر گزاریں گے، چین کے خلائی اسٹیشن ’’تیان گونگ‘‘ میں مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز سے پاکستان کا نام عالمی خلائی تحقیق میں نمایاں ہوگا۔خلائی مشن صبح پانچ بجے خلا کی جانب پرواز کر گیا، پاک چین تعلقات کی بلندیوں کی نئی تاریخ رقم ہوگئی۔