1200سو سے زائدافغان کارڈ ہولڈرزوغیر قانونی مقیم شہریوں کی طورخم کے راستے وطن وا پسی

پشاور (آئی این پی ) طورخم بارڈر سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق گذشتہ روز 379افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرزاور 864غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو طورخم کے راستے وطن واپس بھیجا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت اب تک 32ہزار 101اے سی سی کارڈ ہولڈرز اور 19ہزار 182غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان روانہ کیا جا چکا ہے۔