نیویارک(آئی این پی)ناسا کے خلاباز بوچ ولمور اور سنی ولیمز جنہوں نے گذشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا سفر کیا تھا اور وہیں پھنس گئے تھے، اب نو ماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں ولمور اور ولیمز نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقع کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس جگہ کو چھوڑنے کے بارے میں پرانی یادوں کا بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا۔ بدقسمتی سے کیپسول میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ناسا نے خلابازوں کی حفاظت کو ترجیح دی اور انہیں اسپیس اسٹیشن پر محفوظ طریقے سے رکھا۔ لیکن اب وہ اگلے ہفتے لانچ ہونے والے سپیس ایکس کیپسول میں زمین پر واپس آئیں گے۔