پاکستان سے مزید 5ہزار 696افغان باشند وں کی اپنے وطن وا پسی

  پشاور (آئی این پی )پاک افغان طورخم بارڈر سے افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔24گھنٹے میں مجموعی طور پر 5ہزار 696افغان باشندے وطن واپس پہنچے۔