بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی سطح پر حتمی سوچ کے بعد کیا گیا ہے:سینیٹر علی ظفر
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی سطح پر حتمی سوچ کے بعد کیا گیا ہے