اسلام آباد (آئی این پی )وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اب پاکستانی پاسپورٹ جعلی بنانا بالکل ممکن نہیں رہا۔اپنے ایک بیا ن میںطلال چودھری نے کہاکہ اب پاکستانی پاسپورٹ میں اتنے سکیورٹی فیچرز ڈال دئیے ہیں کہ نقل بنانا ممکن نہیں رہا، کچھ باہر کے لوگ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گرفتار کیے ہیں۔ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اب یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی جعلی پاسپورٹ بنائے اور پاکستان کے کسی ایئر پورٹ سے فلائی کرسکے۔