شہباز شریف جدہ پہنچ گئے، گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے استقبال کیا

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے۔گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، معاشی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب پہنچے ہیں۔