اسپتال کی تصویر پر مداح پریشان، عاصم اظہر نے صحت سے متعلق وضاحت کر دی

اسپتال کی تصویر پر مداح پریشان، عاصم اظہر نے صحت سے متعلق وضاحت کر دی

 پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی اسپتال سے شیئر کی گئی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی، تاہم گلوکار نے فوری وضاحت کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے تمام خدشات دور کر دیے۔

عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سیلفی شیئر کی، جس میں وہ نیبولائزر ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر الفاظ میں "ویلکم بیک" لکھا، جس کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے بارے میں سوالات اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔مداحوں کی تشویش کو دیکھتے ہوئے گلوکار نے بعد میں ایک اور انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی، جس میں بتایا کہ وہ گلے اور ٹانسلز کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو فکر میں مبتلا کرنا نہیں تھا اور اگر کسی کو تشویش ہوئی تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔عاصم اظہر نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ وہ حالیہ دنوں میں مسلسل مصروف رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مداحوں کی محبت اور ان کے نئے گانوں پر مثبت ردعمل نے انہیں پہلے ہی بہتر محسوس کرانا شروع کر دیا ہے۔گلوکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حالیہ گانے آرزو اور تو ہے وہی کو ملنے والی پذیرائی ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔عاصم اظہر کی وضاحت کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔