عاصم اظہر نے اپنا نیا نام ’عاصم علی‘ اور نئے البم کا اعلان کیا

عاصم اظہر نے اپنا نیا نام ’عاصم علی‘ اور نئے البم کا اعلان کیا

پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خاص اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب سے وہ عاصم علی کے نام سے جانے جائیں گے، جو ان کا سچا اور حقیقی روپ ہے۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نئے نام اور مستقبل کے منصوبوں کا ذکر کیا، اور اپنی والدہ کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت دکھائی گئی۔اس ویڈیو میں عاصم اظہر کی بچپن سے جوانی تک کی کئی جھلکیاں شامل ہیں، اور انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا آزاد (انڈیپنڈنٹ) میوزک البم ’ASIM ALI‘ 24 نومبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیار اور دعاؤں کے لئے دل سے شکرگزار ہیں، اور اپنی محبت جاری رکھنے کی درخواست کی۔عاصم اظہر کو پاکستان کے مقبول ترین نوجوان گلوکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے متعدد ہٹ گانے پیش کیے ہیں، اور ان کے اس نئے نام اور البم کے حوالے سے مداحوں میں بےصبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔