نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ روانہ، آر فور اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ روانہ، آر فور اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ قاہرہ میں ہونے والے آر فور (R4) اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس قاہرہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان سمیت مصر، سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔دورے کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقات مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں علاقائی تعاون، سفارتی امور اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔