اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مبینہ قید تنہائی کے خلاف باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

 یہ درخواست ان کی بیٹی مبشرہ خاور مانیکا کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس کے لیے بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت میں پیروی کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، جس سے ان کے آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس اقدام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے اور فوری طور پر قید تنہائی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔مزید کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے عدالت انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔