وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر روانہ، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر روانہ، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ داخلہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی اسلام آباد ایم او یوز پر مبارکباد اور آئندہ مرحلے سے متعلق خصوصی بات چیت کریں گے۔دوسری جانب علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ روز امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہو گئے تھے۔سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کی منسوخی کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر ہوئی۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا تکنیکی مذاکرات جلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔