افغانستان میں گلبدین حکمت یار کا طالبان حکومت پر اعتراض، انتخابات کا مطالبہ

افغانستان میں گلبدین حکمت یار کا طالبان حکومت پر اعتراض، انتخابات کا مطالبہ

گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کے موجودہ نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں فوری انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال عوامی امنگوں کی عکاسی نہیں کرتی، اس لیے افغانستان میں حقیقی سیاسی استحکام کے لیے عوامی رائے کو شامل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب شفاف سیاسی عمل کے ذریعے عوام کو فیصلہ سازی میں کردار دیا جائے۔ حکمت یار کے مطابق موجودہ نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش سیاسی بحران سے نکالا جا سکے۔ان کے بیان کو افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں مختلف سیاسی حلقے مستقبل کے نظام حکومت پر مختلف آراء رکھتے ہیں۔