سینیٹر نیلو فر بختیار دوبارہ مسلم لیگ ق میں شامل

اسلام آباد( بیورو رپورٹ )سابق وفاقی وزیر و سینیٹر نیلوفر بختیار نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ اس سلسلے میں شمولیتی تقریب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں پارٹی کے سنئیر نائب صدر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ،پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے شرکت کی اور نیلوفر بختیار کا پرتپاک استقبال کیا۔