ایم ڈی کیٹ ا متحان16اگست کو ہوگا، آن لائن رجسٹریشن، فیس 9ہزار

ایم ڈی کیٹ میں 180کثیر الانتخابی سوالات شامل ہوں گے، نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی  
کراچی (آئی این پی )ایم ڈی کیٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ۔ پی ایم ڈی سی نے شیڈول جاری کر دیا ۔ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو صبح 10:00 بجے ہوگا جس کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن 22 جون سے شروع ہوگی۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی تک ممکن ہے، جس پر اضافی فیس لاگو ہوگی۔ پاکستان میں ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی، جو ناقابلِ واپسی ہوگی۔ایم ڈی کیٹ میں 180 کثیر الانتخابی سوالات شامل ہوں گے، نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔بائیولوجی سے 81، کیمسٹری سے 45 اور فزکس سے 36 سوالات شامل ہوں گے جبکہ انگلش اور لاجیکل ریزننگ کے 9، 9 سوالات امتحان کا حصہ ہوں گے