لاہور(خصوصی رپورٹ)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16اگست بروز اتوار کو صبح 10بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا، ریگولر فیس کے ساتھ 1 لاکھ 38ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی ، لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی کل 18جولائی آخری تاریخ ہے ۔پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو تفویض کی گئی ہے۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ریگولر فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن 13جولائی تک جاری رہی۔