ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، سنگل فیس رجسٹریشن کا آج آخری دن

 اضافی لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت13جولائی تک دستیاب ہوگی  
 ایم ڈی کیٹ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے لازمی امتحان ہے 
 کامیاب امیدوار ہی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے اہل تصور کیے جائیں گے 
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)نے ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ)2026 کیلئے سنگل فیس رجسٹریشن کا آج (بدھ کو) آخری روز ہے۔آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی امیدوار تاخیر سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، تاہم اس کیلئے اضافی لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی اور یہ سہولت صرف 13 جولائی تک دستیاب ہوگی۔ ایم ڈی کیٹ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے لازمی امتحان ہے، جس میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار ہی سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے اہل تصور کیے جائیں گے۔