ڈاکٹر ڈین نے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کے موقع پر سپیکر کو مبارکباد پیش کی
اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوینیسکو نے پارلیمنٹ ہائو س میں ملاقات کی، سپیکر نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر ڈین سٹوینیسکو نے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کے موقع پر سپیکر سردار ایاز صادق کو مبارکباد پیش کی اور امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مفاہمت کے لئے پاکستان کے کلیدی اور تعمیری کردار کو سراہا۔رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مربوط اور دوراندیش سفارتکاری کے باعث اسلام آباد ایم او یو پر دستخط ممکن ہوئے