سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ ستائش ،جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر خوارج کے حملے کو بروقت کارروائی کرتے ناکام بنانے پر وزیر ریلوے کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(آن لائن)جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی ایک چوکی پر خوارج کے حملے کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنانے پر وزیر ریلوے نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیر ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے 7 شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا عزم غیر متزلزل ہے اور ہر قیمت پر ملک میں امن قائم رکھا جائے گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دی جائے۔