وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان سٹریٹجی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی )کیس لیس اکانومی کے فروغ کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومتی حکمت عملی سے متعلق تحریری رپورٹ پارلیمان میں پیش کر دی۔کیش لیس اکانومی کے فروغ  کیلئے  حکومت نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب روپے رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کے وژن کے ساتھ 4 بڑے اہداف مقرر کئے  گئے ہیں جنہیں جون 2026 تک حاصل کیا جائے گا۔