آئندہ 15 روز کے اندر یہ نظام نافذ کیا جائے گا جس سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شفافیت میں اضافہ ہوگا:وزیر داخلہ کی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر میں عوام کی سہولت کیلئے نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 روز کے اندر یہ نظام نافذ کیا جائے گا، جس سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نارمل پاسپورٹ کی ڈلیوری مدت 21 دن سے کم کر کے اب 14 دن کر دی گئی ہے، جس کا مقصد عوام کو تیز تر سہولت فراہم کرنا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 روز کے اندر یہ نظام نافذ کیا جائے گا، جس سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا اور شفافیت میں اضافہ ہوگا