چینی کی قیمت میں پھر اضافہ، اوسط نرخ 180 روپے سے تجاوز کر گیا

چینی کی قیمت میں پھر اضافہ، اوسط نرخ 180 روپے سے تجاوز کر گیا

وفاقی ادارہ شماریات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی، جب کہ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 177 روپے 16 پیسے فی کلو تھی۔گزشتہ سال کے اسی عرصے میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسے فی کلو تھی، جس کا مطلب ہے کہ ایک سال کے دوران فی کلو چینی میں تقریباً 37 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، خصوصاً متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے روزمرہ اخراجات کا بوجھ ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔