ویب ڈیسک: رمضان میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رمضان کے دوران چینی کی اوسط قیمت 14 روپے 22 پیسے فی کلو تک بڑھ گئی ہے، جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارۂ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 171 روپے 90 پیسے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
جنوری 2025ء سے اب تک چینی کی اوسط قیمت 33 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ ساڑھے 3 ماہ میں چینی کی قیمت میں اوسطاً 40 روپے 05 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق 2025ء کے آغاز پر چینی کی اوسط قیمت 138 روپے 64 پیسے فی کلو تھی، جبکہ ساڑھے 3 ماہ پہلے یہ قیمت 131 روپے 85 پیسے فی کلو تھی، اور ایک سال قبل یہ قیمت 145 روپے فی کلو تھی۔