تیز رفتارکار نہر میں جاگری

 5 افراد شدید زخمی، حافظ عمر فاروق،   یونس ، فضیلت ، امیر حمز ہ ا ور سجادکو نہر سے نکال  لیا گیا
اوکاڑہ،چورستہ میاں خاں (خصوصی رپورٹ)قصور روڈ پرپاکستانی پل  حجرہ شاہ مقیم میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں گِر گئی، بچے، خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے   حافظ عمر فاروق،   یونس ، فضیلت بی بی ، امیر حمز ہ ا ور سجادکو نہر سے نکال لیا۔  بعدمیں  ریسکیو ٹیموں  3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔