حادثہ منڈی بہائوالدین روڈ پر پیش آیا‘خاتون ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کار پر قابو نہ رکھ سکی
سرائے عالمگیر (آئی این پی ) سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔حادثہ منڈی بہائوالدین روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر اپرجہلم میں گری، ایک خاتون کو ریسکیواہلکاروں نے بچالیا تاہم چھ ماہ کی نائبہ خالد کی تلاش جاری ہے۔گاڑی میں سوار خواتین جہلم سے منڈی بہا ئوالدین رشتہ داروں کے گھرجارہی تھیں، پانچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔