کار نہر میں جاگری، 4 خواتین جاں بحق

افسوسناک حادثہتحصیل سرائے عالم گیر میں پیش آیا، 7ماہ کی بچی کی تلاش جاری
جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات کی تحصیل سرائے عالم گیر میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 7 ماہ کی بچی کی تلاش جاری ہے۔افسوسناک حاد ثہ تحصیل سرائے عالم گیر میں پیش آیا۔موقع پر موجود لوگوں نے پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔لوگوں نے امدادی ٹیموں کے ہمراہ کار میں سے 4 خواتین کی لاشوں کو نکالا۔پولیس نے لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا