گاڑی نہر میں جاگری

 لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پی سی ایس آئی آر گیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نہر میں جاگری بتایا گیا ہے کہ کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ پی سی ایس آئی آر گیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نہر میں جاگری گاڑی خاتون چلا رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے خآتون کو بحفاظت نہر سے نکال لیا، واقعہ کا علم ہونے کے بعد سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے گاڑی نکالنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی اور ایس پی ٹریفک کو حادثے کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی۔