ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کی آمدڈولفن سکواڈ فول پروف سیکورٹی کیلئے فرنٹ لائن پر گلی محلوں، خواتین بالخصوص بچوں سے موبائل سنیچنگ کرنے والا 2 رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ ڈولفن ٹیم واردات کی کال پر حلیہ جات کی بابت تعاقب کر رہی تھی ڈولفن ٹیم نے گول باغ کے قریب موبائل چھیننے والے دونوں ملزمان کو را ئونڈ اپ کر لیاملزمان نے 15 منٹ قبل شادباغ مین روڈ پر واردات کی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو موبائل چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزمان عمررضا اور عبدالرحمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پورے عزم کے ساتھ نبرد آزما ہیں ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے