سائیکل چور و موبائل سنیچنگ گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے 2 رکنی شہر یار عرف شہری موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچنگ گینگ گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق باٹا پور پولیس نے کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چوری و موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گینگ سرغنہ شہر یار عرف شہری کو گرفتار کر کے ملزمان سے 03 موٹر س آ ئیکلیں، نقدی، ماسٹر چابیاں، 07 موبائل فونز، 02 پستول اور گولیاں بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔