منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون ، 5 گرفتار

 رشید عرف ریاض ،ماجد عرف چاند،عاقب جاوید ساجد اور سہیل  پر مقدمات 
لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ سمیت 5 منشیات فروش کوگرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور چرس بر آمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 2200 گرام چرس اور 750 گرام آئس بر آمد ہوئی گرفتار ملزمان میں رشید عرف ریاض ،ماجد عرف چاند،عاقب جاوید ساجد اور سہیل شامل ہیں ملزم رشید عرف ریاض کے قبضہ سے 1200 گرام چرس بر آمد ہوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نح ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں