منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹا ئون ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری ہے چوکی نیاز بیگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان ابن الحسن، شہباز، صولت بٹ، اور شفیق کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، ملزمان صولت بٹ اور شفیق سے مجموعی طور پر 2 کلو 380 گرام چرس بر آمد کی گئی ملزم ابن الحسن سے 160 گرام آئس اور شہباز سے 24 عدد آدھے شراب بر آمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نیچوکی نیاز بیگ پولیس کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ منشیات سے معاشرے کو پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں