منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون 5 گرفتار

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈا ئون ‘ تھانہ غلہ منڈی پولیس نے 136/9-Lمیں چھاپہ مار کر منشیات فروش یوسف سے 1کلو 200گرام چرس ‘تھانہ کمیر پولیس نے 120/9-Lمیں عبدالحکیم سے 1کلو 240گرام چرس ‘محبوب سے 8لیٹرشراب اور تھانہ فتح شیر پولیس نے جھال روڈ پر2ملزمان عثمان وغیرہ سے 12اور13لیٹرشراب بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔