سعید اللہ گوندل کو اے آئی جی (انڈسٹریز) کا اضافی چارج دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں اعلیٰ سطح پر افسران کے تبادلے اور نئی تقرریاں کر دی گئی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق نوید رؤف کو ڈی آئی جی (انسپکشن) تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ محسن رفیق کو ڈی آئی جی لاہور ریجن کا چارج سونپ دیا گیا ہے اسی طرح سعید اللہ گوندل کو اے آئی جی (انڈسٹریز) کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسد جاوید وڑائچ کو ڈی آئی جی ملتان ریجن اور احمد نوید گوندل کو ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان ریجن تعینات کیا گیا ہیذرائع کے مطابق یہ تقرریاں محکمے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے