لاہور: خواتین نے ٹیوشن کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کر ڈالی

لاہور: خواتین نے ٹیوشن کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کر ڈالی

لاہور کے علاقے ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں ایک حیران کن واردات پیش آئی، جہاں خود کو بچوں کی ٹیوشن ٹیچر ظاہر کرنے والی خواتین نے ایک گھر کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق، ملزمہ خواتین نوید گل نامی شہری کے گھر میں اس بہانے سے داخل ہوئیں کہ وہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانا چاہتی ہیں۔ گھر کے اندر داخل ہونے کے بعد ان خواتین نے مبینہ طور پر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور موقع سے 30 ہزار روپے نقدی اور 7 تولے طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئیں۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں خواتین کی مشکوک حرکات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو درخواست دے دی ہے اور مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ خواتین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ واردات نے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، اور شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمہ خواتین کو جلد گرفتار کیا جائے تاکہ ایسے جرائم کا سدباب ہو سکے۔