بگ بیش لیگ: میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر کا حارث رؤف پر اعتماد، "انہیں کہیں جانے نہیں دیں گے"

بگ بیش لیگ: میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر کا حارث رؤف پر اعتماد،

آسٹریلیا کی مقبول ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (BBL) کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل مینیجر میکس ایبٹ نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے گہری وابستگی اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:

"حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں، سب انہیں پسند کرتے ہیں، اسی لیے ہم نے انہیں جانے نہیں دیا — اور جانے بھی نہیں دیں گے۔"
 میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کے اہم نکات:
میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ:"حارث رؤف اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم مضبوط ہوتی ہے۔"انہوں نے کہا کہ:"دیگر بالر بھی حارث رؤف سے سیکھتے ہیں، وہ ٹیم کے لیے ایک مثبت اور متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔"بابر اعظم اور حارث رؤف کے ممکنہ مقابلے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے ایبٹ نے کہا:"ہم ایم سی جی میں اس ٹکراؤ کے لیے پُرجوش ہیں۔ حارث کے پاس یقینا بابر کی کچھ کمزوریاں ہوں گی، یہ دیکھنا شاندار لمحہ ہو گا۔"
 پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت پر خوشی کا اظہار:
میکس ایبٹ نے کہا:"یہ پاکستان کی کمیونٹی کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی BBL کا حصہ بن رہے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ:"پاکستان اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، جو بگ بیش لیگ کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے۔"
 میلبرن اسٹارز کے عزائم:
ایبٹ نے کہا کہ ٹیم گزشتہ سیزن کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی، اور اعلیٰ کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنا چاہتی ہے۔
 پس منظر:
حارث رؤف 2019 میں میلبرن اسٹارز کا حصہ بنے تھے، اور چند میچوں میں اپنی رفتار اور جارحیت سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔انہوں نے BBL میں ہیٹرک سمیت شاندار اسپیلز دیے ہیں اور ٹیم میں ان کی واپسی کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔