بابر اعظم ورلڈ کلاس، جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے:میلبورن اسٹارز کے حارث رؤف

بابر اعظم ورلڈ کلاس، جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے:میلبورن اسٹارز کے حارث رؤف

میلبورن اسٹارز کے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں اپنے تجربات اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بات کی۔

آسٹریلیا میں پریس کانفرنس کے دوران حارث رؤف نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور جلدی انہیں آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے خلاف بولنگ کرانا ہمیشہ دلچسپ اور چیلنجنگ ہوتا ہے۔حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب اتنے زیادہ پاکستانی کھلاڑی ایک ساتھ اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں، اور یہ کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی کنڈیشنز میں بولنگ کرنے کو چیلنجنگ قرار دیا اور کہا کہ شائقین کرکٹ ایشیا میں بگ بیش کے لیے کافی پُرجوش ہیں۔حارث رؤف نے مزید کہا کہ وہ میلبورن اسٹارز کو فالو کرتے ہیں اور اس سال ٹیم کے لیے جیتنے کی کوشش کریں گے، اور بگ بیش کے دوران ٹیم کے لیے مکمل دستیاب رہیں گے۔