بی بی ایل کے 14ویں میچ میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن اسٹارز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، لیکن میچ کے دوران ایک جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے۔
میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر ریس ٹوپلی کی بلے بازی سے گیند ہوا میں بلند ہوئی۔ شارٹ تھرڈ پوزیشن پر موجود حارث رؤف اور ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے ہلٹن کارٹرائٹ دونوں نے کیچ لینے کے لیے فل لینتھ ڈائیو لگائی، جس کے دوران دونوں کھلاڑی سر کے بل ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔کمنٹیٹرز نے اس لمحے کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ یہ حادثہ بہت ہی خوفناک ہو سکتا تھا، تاہم خوش قسمتی سے دونوں کھلاڑی محفوظ رہے۔