راولپنڈی (آئی این پی) یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانح جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں امید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے