میکسیکو میںسمندری طوفان ایرک کیٹیگری 4 میں تبدیل

میکسیکوسٹی (آئی این پی )شمالی امریکی ملک میکسیکو  میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا جس سے تباہی کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان کا نام 'ایرک' رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر تباہی کا امکان ہے۔نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ایرک انتہائی خطرناک کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوچکا ہے اور مزید شدت اختیار کرسکتا ہے