اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک اور جنگ چھڑسکتی ہے:نیویارک ٹائمز

تہران کے پاس افزودہ یورینیم کا بڑا ذخیرہ موجود ، جس سے گیارہ ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے 
نیویارک (آئی این پی )امریکی جریدے نیویارک ٹائمز  نے دعوی کیا ہے کہ مشرقِ وسطی میں ایک اور بڑی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اسرائیل و ایران کے درمیان نیا تصادم اب صرف  کچھ وقت کی بات رہ گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، بلکہ تہران کے پاس افزودہ یورینیم کا اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے جس سے وہ گیارہ ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جون میں ہونے والی 12 روزہ اسرائیل-ایران جنگ کے باوجود ایران کی جوہری تنصیبات کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا ابتدا میں سمجھا جا رہا تھا۔ اب اسرائیل اور امریکا دونوں اس امکان پر تیاری کر رہے ہیں کہ جلد ہی ایک نیا تصادم شروع ہوسکتا ہے۔اخبار کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس کا افزودہ یورینیم ملبے کے نیچے دفن ہے، جب کہ اسرائیلی حکام کا دعوی ہے کہ ایران نے اسے کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایران نے اپنی میزائل سازی کی رفتار میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے