ایران نواز ملیشیائیں امریکی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہی ہیں:نیویارک ٹائمز

 نیویارک (آئی این پی ) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ  ایران نواز ملیشیاں کی جانب سے  امریکی اڈوں پر حملے کرنے کی تیاری کے اشارے ملے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اور انٹیلی جنس حکام نے ایران کے حمایت یافتہ ملیشیاں کی جانب سے عراق اور ممکنہ طور پر شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کا سراغ لگا لیا ہے۔